مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے کولڈ ڈرنکس بھی مہنگی۔۔ قیمتوں میں حیران کن اضافہ

Oct 23, 2021 | 19:30:PM
کولڈ ڈرنکس،مہنگے،یو ٹیلٹی سٹورز
کیپشن: کولڈ ڈرنکس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گھی، چینی، گرم مصالحے ، کیچپ کے بعد اب کولڈ ڈرنکس بھی مہنگی ۔ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن حکام نے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا، نئی قیمتیں فوری نافذ کردی گئیں۔

یوٹیلیٹی سٹورزپر یکے بعد دیگرے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر مرحلہ وار سبسڈی ختم کی جانے لگی۔یوٹیلیٹی سٹورزپر ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنکس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کردی گئی، ڈائیٹ کولڈ ڈرنک بھی 15 روپے مہنگی، نئی قیمت 100 روپے مقرر، سوا دو لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل 8 روپے مہنگی، نئی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا

 ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک پیپسی کی بوتل میں 6روپے کا اضافہ، نئی قیمت 90 روپے ہو گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عام آدمی تک ریلیف پہنچ سکے۔