کپڑے دھونے والے کے بعد اب پیش ہے سبزی کاٹنےوالا بندر۔۔ویڈیو وائرل

Oct 23, 2021 | 19:11:PM
سبزی،کاٹنے،والا بندر،ویڈیو وائرل
کیپشن: بندر سبزی کاٹنے ہوئے،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی جس میں ایک چھوٹے پالتو بندر کو سبزی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  اس ویڈیو میں بندر  پھلیوں کو توڑ رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جو کہہ رہی ہے کہ ' تم کام کررہے ہو' خاتون کی بات کو نظر انداز کرتے وہ اپنے کام میں مصروف ہے۔

شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں ایک مزاحیہ تحریر بھی لکھی ہے' کوئی اپنے کام میں پھلیاں بنانے میں مصروف ہے'۔

یادرہے کہ  ایک ایسی ہی ویڈیو  کچھ عرصہ قبل بھی منظرعام پر آئی تھی جس میں ایک بند ر کپڑے دھو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا