ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ۔۔ آسٹریلیا کو جیت کیلئے آسان ہدف مل گیا

Oct 23, 2021 | 17:07:PM
جنوبی افریقہ نے جیت کے لئے آسٹریلیا کو آسان ہدف دیدیا
کیپشن: جنوبی افریقہ آسٹریلیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24 نیوز )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راونڈ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119رنز کا ہدف دے دیاہے۔

 آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرجنوبی افریقہ نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119رنز کا ہدف دیا۔

 جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا باوما اور کوئنٹن ڈی کاک نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان ٹیمبا محض 12 رنز بنا کر میکس ویل کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔

ان کے ساتھ آنے والے کوئنٹن ڈی کاک بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 7 رنز بنا کر 23 کے مجموعے پر ہیلزووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔

تیسرے نمبر پر آنے والے راسی وین ڈار بھی صرف دو سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ 40 رنز ایڈن مرکران نے بنائے ۔ہنری کلاسن 13 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلوڈ ، مچل سٹارک اور آدم زیمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ  گلین میکسول اور پیٹ کیومنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں:سپنا چودھری کا دلکش انداز۔۔ گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل