پی پی 114؛ن لیگ کے طاہر جمیل آگے، احمد طارق چیمہ پیچھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 114کے پولنگ سٹیشن نمبر107کے نتائج سامنے آ گئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے میاں طاہر جمیل 232 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ احمد طارق چیمہ نے 25 ووٹ لیے ،دیگر آزاد ممبران نے 15 ووٹ حاصل کئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں ووٹنگ کا عمل جاری رہا، جو وقت مقررہ ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی شروع دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، دو ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں، عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنز پر ووٹ ڈالیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔