ڈرائیور کی کمال مہارت  ویڈیو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں 

Nov 23, 2023 | 19:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سوشل میڈیا دنیا  بھر میں  پیغام رسائی کیلئے سب سے سستا اور فعال طریقہ سمجھا جاتا ہے ، جس کے ذریعے سے ہم آواز ، تصویر اور  ویڈیو کی صورت میں اپنے احساسات ،جذبات  اور پیغام دوسروں تک پہنچاتے ہیں ۔ 

سوشل میڈیا اس لحاظ سے بھی کارگر ہے کہ ایسا کچھ بھی جو آپ کو غیر معمولی لگے اسے آپ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے دنیا تک پہنچا سکتے ہیں ، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو لگتی تو ناممکن سی ہے لیکن ڈرائیور کی کمال مہارت نے بہت سا مالی اور جانی نقصان ہونے سے بچا لیا ۔

وائرل ہونے والی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ایک نہایت خوبصورت کار ڈھلانی راستے پر کھڑی ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ راستہ غلط تھا اور خطرناک بھی جس کے باعث ڈرائیور نے انتہائی محتاط انداز میں گاڑی کو نیچے گرنے سے بچاتے ہوئے بحفاظت گاڑی کو واپس اتار لیا، ویڈیو دیکر کر ہر کسی کے رونگھٹے کھڑے ہو  گئے ، جس کا اظہار صارفین سوشل میڈیا پر بھی کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے کن اضلاع میں جمعہ کو سکولزبند رہیں گے ؟ تفصیل آ گئی