کراچی سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

Nov 23, 2023 | 10:12:AM
کراچی سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئے ، ملزموں نے پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللّٰہ کو قتل کیا جبکہ اقبال مارکیٹ میں محمد شمیم کو قتل کیا تھا، ملزم امین قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 9 سال جیل کاٹ چکا ہے،ملزم شاہ نواز قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 18 ماہ جیل  میں بند رہا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کل تک مؤخر