باغوں کے شہر پر فضائی آلودگی کا راج برقرار

Nov 23, 2023 | 09:16:AM
باغوں کے شہر پر فضائی آلودگی کا راج برقرار
کیپشن: باغوں کے شہر پر فضائی آلودگی کا راج برقرار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) باغوں کے شہر لاہور پر فضائی آلودگی کا راج برقرار، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔

صوبہ پنجاب کا دارالحکومت باغوں کے شہر لاہورمیں فضائی کا راج برقرار ہے آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 266ریکارڈ کیا گیا، یو ایس قونصلیٹ 503، مال روڈ پر آلودگی کی شرح 308، فیز 8 ڈی ایچ اے 344، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 313 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ نے افغان حکومت کا منصوبہ بے نقاب کردیا

شہر لاہور میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے، ماسک کا استعمال لازمی کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایات کی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، ہفتے اور اتوار کے روز شہر پربادلوں کے بسیرے ہوں گے۔