دلہن شادی کیلئے نہ پہنچی تو چوٹ کھائے دولہا نے ایسا کام کردیا کہ لڑکی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

Nov 23, 2021 | 07:43:AM
دولہا،رخصتی،انوکھا،اقدام
کیپشن: دولہا کا انوکھا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک انوکھا واقعہ سو شل میڈیاپر سامنے آیا ہے جس میں ایک امریکی نوجوان جو چرچ میں اپنی دلہن کا انتظار کر رہا تھا کہ دلہن نے آنا تھا، نہ آئی۔  دولہا دلہن کا انتظار کر رہا ہو اور اسے پتا چلے کہ دلہن اور اس کے گھر والے غائب ہو چکے ہیں تو اس کے کیا احساسات ہوں گے؟ ایسا ہی کچھ اس کے ساتھ بھی ہوا۔

 طویل انتظار کے بعد جب دولہا نے دلہن سے رابطے کی کوشش کی تو انکشاف ہوا کہ دلہن اور اس کے ماں باپ نے دولہا کو ہر جگہ سے بلاک کر رکھا تھا اور وہ ان سے رابطہ نہیں کر سکتا تھا۔ دولہا نے  بتا یا کہ ”تین ماہ تک میری اس منگیتر اور اس کے گھر والوں سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ میں نے مایوس ہو کر وہ اپارٹمنٹ ہی چھوڑ دیا جس میں ہم دونوں گزشتہ تین سال سے اکٹھے رہ رہے تھے۔ میں نے اس کا سامان بھی وہیں اپارٹمنٹ میں ہی رہنے دیا اور اپارٹمنٹ کے مالک سے کہا کہ وہ میری سابق منگیتر یا اس کے والدین سے رابطے کی کوشش کرے اور اگر رابطہ ہو جائے تو سامان ان کو دے دے۔“

پھر میں اپارٹمنٹ چھوڑنے کے بعدماں باپ کے پاس منتقل ہو گیا۔ تین ماہ بعد وہ لڑکی میرے ماں باپ کے گھر آئی اور مجھ سے لڑائی شروع کر دی کہ میں نے اس کا سامان وہیں کیوں چھوڑا کیونکہ اس مالک مکان نے لڑکی پر کرایہ نہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا تھا اور اب لڑکی کو خطیر رقم اس مالک مکان کو دینی پڑ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پیا ر ہما را امر رہے گا، یاد کرے گا جہاں ۔۔ایک اور تاج محل بن گیا