سعودی شہری نے انڈونیشین بیوی کو  آتش گیر مادہ سے جلا کر مار دیا

Nov 23, 2021 | 00:14:AM
سعودی شہری نے انڈونیشین بیوی کو  آتش گیر مادہ سے جلا کر مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں پولیس نے 29 سالہ سعودی شہری کو 21 سالہ انڈونیشیی بیوی کو زد وکوب اور جلا کر ہلاک  کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا۔

العریبہ نیوز چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان انڈونیشیا کے شہر سیانگورمیں واقع مکان میں جھگڑا ہوا تھا۔انڈونیشی جریدے ردرسکابومی کے مطابق مقتولہ کا جسم 99 فیصد جھلسا ہوا پایا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق سعودی شہری نے قتل کی منصوبہ بندی کئی روز سے کر رکھی تھی۔ آتش گیر مادہ آن لائن خریدا تاہم سعودی شہری نے اس الزام کی تردید کی ہے۔سعودی شہری کا کہنا ہے کہ آتش گیر مادہ گھر کے فرش کی صفائی کیلئے منگوایا تھا اور اسی میں استعمال کیا۔انڈونیشی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ’غیرت کے نام پر قتل‘ کی واردات لگتی ہے۔ سعودی نے واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے ایئرپورٹ پر ٹکٹ خریدتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا‘۔پولیس نے مزید بتایا کہ ’سعودی شہری کو قتل کے شبے میں واردات کے سات گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا۔ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک سارجنٹ نے ترک صدر طیب اردوان کا قافلہ کیوں روکا۔?۔ویڈیو دیکھ  کر آپ حیران ہونگے