کورونا  کی ایک خوراک6ہزار کی...کون کون علاج کرائے گا

Nov 23, 2020 | 21:24:PM
کورونا  کی ایک خوراک6ہزار کی...کون کون علاج کرائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکی کمپنی موڈرینا نے دیگر ممالک کو فروخت کرنے کے لئے اپنی ویکسین کی فی خوراک قیمت کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتوں کی جانب سے خریداری پر فی خوراک کی قیمت 25 سے 37 امریکی ڈالر ہوگی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً6ہزار روپے بنتی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت کا انحصار خریداری کی مقدار پر بھی ہوگا۔ اس لئے ہماری ویکسین پر زکام کی ویکسین جتنی لاگت ہی آئے گی ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو یورپی کمیشن نے موڈرینا سے لاکھوں ویکسین خریدنے کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ کمیشن فی خوراک 25 ڈالر میں خریدنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی سے رابطہ کرنے والے یورپی کمیشن کے اہل کار کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے باقاعدہ سودا نہیں ہوا تاہم چند دنوں میں خریداری کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین موڈرینا سے اس کی ویکسین کی خریداری کے لئے جولائی ہی سے رابطے میں ہے جب اس ویکسین کی طبی آزمائشوں کا آغاز ہوا تھا۔دوسری جانب ایک اور کمپنی فائزر بھی 95 فی صد موثر کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کرچکی ہے اور اس کی منظوری کے لئے امریکا کی فیڈرل ڈرک اتھارٹی سے رجوع کرچکی ہے۔ مختلف اطلاعات کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ سے ویکسینیشن شروع ہونے کا امکان ہے۔