بحری جہاز کے ذریعے 6 ٹن چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

Nov 23, 2020 | 19:57:PM
بحری جہاز کے ذریعے 6 ٹن چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مصری پولیس نے لاکھوں پونڈ مالیت منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی بڑی کاروائی ناکام بنادی گئی، بندرگاہ پر کھڑے جہاز کی تلاشی پر 6 ٹن چرس برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے ساحلی شہر دمیاط کی بندرگاہ پرلنگر انداز جہاز کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ جہاز مختلف ممالک سے ہوتا ہوا دمیاط پہنچا تھا جہاں اس کی تلاشی لی گئی تو لکڑی کے بلاکس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی ۔ اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے6 ٹن چرس ضبط کر کے اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
 مصری ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز جس پر چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی شام سے دمیاط کی بندرگاہ پر پہنچا تھاجہاں سے اسے سوڈان کی جانب روانہ ہونا تھا۔چرس کی مالیت 480 ملین مصری پونڈ بتائی جاتی ہے۔ مصری پولیس نے اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار بحری جہاز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی گئی جو اینٹی نارکوٹکس نے ناکام بنا دی تھی۔