پاکستانVS نیوزی لینڈ: ٹیسٹ اور ٹی 20 مقابلوں میں گرین کیپس کو برتری

Nov 23, 2020 | 14:43:PM
پاکستانVS نیوزی لینڈ: ٹیسٹ اور ٹی 20 مقابلوں میں گرین کیپس کو برتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : نیوزی لینڈ سے  مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیمز  کو برتری  حاصل رہی ے، نصف کے قریب ٹیسٹ میچز پاکستانی ٹیم نے اپنے نام کیے اور نیوزی لینڈ  میں بھی زیادہ بار فتح کا علم بلند کیا، ٹوئنٹی 20 میں بھی گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، 21 میں سے 13 میچز میں کامیابی سمیٹی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ مسابقت کا نیا باب رقم کرنے والی ہے، اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی ٹیسٹ اور ٹی 20 مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو برتری حاصل رہی، دونوں کے مابین ابھی تک 58ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔جن میں سے 25گرین کیپس نے جیتے،12میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،21  ٹیسٹ ڈرا ہوئے،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف زیادہ سے زیادہ ٹوٹل 643،کم سے کم 102رہا، 2016میں ہونے والے گذشتہ ٹور میں پاکستان ٹیم پہلا ٹیسٹ 8 وکٹ اور دوسرا 138 رنز سے ہار گئی تھی۔

 
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ابھی تک21باہمی مقابلوں میں سے 13 میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹی، 8میں شکست کا سامنا رہا،زیادہ سے زیادہ ٹوٹل 201، کم سے کم 101رہا، نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیمیں 9بار مقابل ہوئیں، 4میں گرین شرٹس کو جیت ملی، 5 میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا،زیادہ سے زیادہ مجموعہ 201، کم سے کم 101رہا،گذشتہ باہمی سیریز 2018میں ہوئی، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 7وکٹ سے شکست کے بعد دوسرا 49اور تیسرا 18رنز سے جیت لیا تھا، کیویز کیخلاف سب سے بڑا ٹوٹل 201بھی اسی سیریز کے دوسرے میچ میں بنایا گیا۔