ٹوئٹر کے نئے فیچر 'فلیٹس' میں خرابی سامنےآگئی

Nov 23, 2020 | 12:05:PM
ٹوئٹر کے نئے فیچر 'فلیٹس' میں خرابی سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)چند روز قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر میں نیا فیچر 'فلیٹس' شامل کیا گیا تھا جس میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر فلیٹ انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ کے اسٹوری فیچر کی ہی طرح ہے اور اس فیچر کے تحت کوئی بھی تصویر ویڈیو یا پیغام 24 گھنٹوں بعد خود ہی غائب ہو جائے گا۔لیکن اب فیچر میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے اور ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فلیٹس غائب نہیں ہو رہی جب کہ اس فلیٹس کو کون کون دیکھ رہا ہے اس کی فہرست بھی نہیں آرہی ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی فلیٹس کو کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور اس شخص کو علم بھی نہیں ہوگا کہ اس کی فلیٹس کو کس نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔صارفین کی شکایت کے بعد ٹوئٹر نے خود تصدیق کی ہے کہ ان کے فلیٹس فیچر میں ایک خرابی آ گئی ہے جسے جلد ہی ٹھیک کر دیا جائے گا۔