جہانگیر ترین کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

Nov 23, 2020 | 10:56:AM
جہانگیر ترین کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کے لیے سلیکٹ کرنے کا معاملہ،،لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کردیئے،،عدالت نے وفاقی حکومت،ایف بی آر،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئےحواب طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے  پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نےعدالت میں  موقف اپنایا کہ وہ باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انکی ملز کسی قسم کی نادہندہ نہیں ہے۔ایف بی ار نے یکے بعد دیگرے انکم ٹیکس کی ریکوری کے تین نوٹس بھیجے۔انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر انکی ملز کو آڈٹ کے لیے سلیکٹ کر لیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہ اان کو آڈٹ سلیکشن کے لئے بھجوائے گئے نوٹس خلاف قانون و ضابطہ ہیں،۔ہائیکورٹ پہلے بھی ایف بی آر کی جانب سے اسی نوعیت کے نوٹسز کو معطل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔عدالت درخواست گزار کی شوگر مل کو 16ستمبر ،29ستمبر اور 22 اکتوبر کے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دے ۔ اور حتمی فیصلے تک ایف بی آر کے آڈٹ سیلکشن کے لئے بھجوائے گئے نوٹسز پر عمل درآمد روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ  نے وکیل کا موقف سننے کے بعد ایف بی آر کے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کردئیے۔حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فاقی حکومت ،ایف بی آر ،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئےحواب بھی طلب کرلیا۔