امریکی اور ایرانی مذاکرات کار امن معاہدے کے مسودے پر متفق، آئندہ 24 گھنٹوں میں اعلان متوقع: امریکی اخبار کا دعوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ کیلئے اہم پیش رفت کی مزید تفصیل سامنے آ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اتوار 24 مئی کی دوپہرتک تمام محاذوں پر لڑائی کے خاتمے کا اعلان متوقع ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں بدلنے کے معاہدہ کے لیے اہم پیش رفت آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات نصف شب سامنےآئی ہے۔
امریکہ کے مؤقر اخبار واشنگٹن ٹائمز نے امریکی حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اور ایران اتوار کی دوپہر تک تمام محاذوں پر لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق مذاکرات سے قریب سے آگاہی رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے ابتدائی مسودے پر (واشنگٹن ٹائم کے مطابق) ہفتے کی صبح اتفاق کر لیا گیا تھا اور امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
امریکی حکومت کے ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے مذاکرات کاروں میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ان لوگوں نے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران کے ساتھ معاہدے کے فریم ورک کی ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے رہے ہیں ، ایران