اس مرتبہ عید پرمسجدوں کو عرقِ گلاب سے دھویا جائے گا، وزیر بلدیات کا اعلان

May 23, 2026 | 17:46:PM
  اس مرتبہ عید پرمسجدوں کو عرقِ گلاب سے دھویا جائے گا، وزیر بلدیات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اس مرتبہ پنجاب کی حکومت تمام مساجد  کو عید الاضحیٰ پر عرق گلاب سے دھوئے گی۔ عید کے دنوں میں پنجاب کے ہر علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پچھلے سال سے زیادہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ باتیں پنجاب کے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے آج لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران بتائیں۔ اس نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی وزیر بلدیات کے ساتھ موجود  تھیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا،  عید الاضحی پر پنجاب حکومت اپنی صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا،  ذیشان رفیق شہر کی صفائی کےلئے بنچ مارک بن گئے ہیں۔

وزیر بلدیات نے کہا،  پنجاب ایک سو تیس ملین آبادی کا صوبہ ہے ۔ ایک کروڑ بیس لاکھ پلاسٹک بیگ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کےلئے  تقسیم کریں گے۔  عید کے دنوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں گلیوں میں اور سڑکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ قربانی کے جانور صرف مویشی منڈیوں میں بیچے جائیں گے۔

ذیشان رفیق نے بتایا کہ عید آپریشن میں ایک لاکھ چوراسی ہزار سینیٹری ورکرز حصہ لیں گے۔

عید  کے تین دنوں کے دوران  مسلسل 72 گھنٹے صفائی آپریشن جاری رہے گا ساٹھ ہزار مشینیں اور گاڑیاں اس آپریشن مین استعمال ہوں گی۔ 

عید آپریشن کیمپس کی تعداد  4500  ہو گی۔ ہر یونین کونسل میں ایک کیمپ لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

ذیشان رفیق نے بتایا کہ حکومت نمازیوں کے لئے ماحول کو حتی المقدور صاف رکھنے کے ساتھ  تمام مساجد  کو عید الاضحیٰ پر عرق گلاب سے دھوئے گی۔

عرق گلاب اور دیگر صفائی کے کیمیکل عیدالاضحی پر فراوانی کے ساتھ استعمال کریں گے۔ ایک لاکھ پچاس ہزار  لٹر فینائل اور چالیس ہزار لیٹر عرق گلاب کااستعمال کریں گے۔  

عظمیٰ بخاری نے کہا، مویشی منڈیاں مخصوص مقامات پر منڈیوں کی اجازت کے علاوہ کہیں اور نہیں لگائی جا سکتی،  تمام بیوپاریوں کو سہولیات دیں پیرا فورس بھی دی گئی۔ شاہ پور کانجراں میں خوبصورت بکرا منڈی لگائی ہے۔  بیوپاریوں کے فراڈ و چوری کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے۔