فنکاروں کو اپنی زندگی کے ہر مرحلے سے لطف اٹھاناچاہیے؛احسن خان 

اچھے فنکار کولوگ ہر عمر میں دیکھنا پسند کرتے ہیں،خود کو فِٹ رکھیں اور بہترین شخصیت دنیا کے سامنے لائیں

May 23, 2026 | 14:15:PM
 فنکاروں کو اپنی زندگی کے ہر مرحلے سے لطف اٹھاناچاہیے؛احسن خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہر عمر کا اپنا الگ حسن اور اہمیت ہوتی ہے، اداکاروں کو اپنی عمر کو قبول کرتے ہوئے ہر مرحلے سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
سپرسٹاراحسن خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں زندگی،عمر اور شوبز انڈسٹری کے بدلتے رجحانات پر گفتگو کرتے  ہوئے کہاکہ زندگی کا ہر دور اپنی الگ خوبصورتی اور کشش رکھتا ہے، اس لیے انسان کو ہر عمر کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے،ہر مرحلے میں نئی چیزیں سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔
احسن خان نے کہا کہ میڈیا میں اکثر ایک خاص عمر کو سب سے اہم یا خوبصورت بنا کر پیش کیا جاتا ہے، جیسے صرف جوانی ہی کامیابی کی علامت ہو، لیکن وہ اس سوچ سے اتفاق نہیں کرتے،انسان کو اپنی عمر پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ صحت مند رہنا اور مسلسل کام کرتے رہنا خود ایک نعمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نےحادثے سے ایک روز قبل فون پرمجھے سرپرائزدینے کاکہاتھا؛والدہ
معروف اداکار نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں ذاتی طور پر عمر کے حوالے سے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ بعض فنکار اس دباؤ کو محسوس کرتے ہوں گے، اداکار کے لیے صرف عمر اہم نہیں ہوتی بلکہ اس کی اداکاری، مقبولیت، ٹیلنٹ اور ناظرین میں پسندیدگی اصل اہمیت رکھتی ہے، لوگ اچھے فنکاروں کو ہر عمر میں دیکھنا پسند کرتے ہیں، اس لیے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر مرحلے سے لطف اٹھائیں، خود کو فِٹ رکھیں اور اپنی بہترین شخصیت دنیا کے سامنے لائیں۔