ایبولا وائرس وبا کا موجودہ پھیلاؤ کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے ؛وزارت صحت
افریقہ سے باہر کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا،صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بابر شہزاد ترک)وزارت صحت نے کہاہے کہ حالیہ ایبولا وائرس وبا کا موجودہ پھیلاؤ کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے اورافریقہ سے باہر کسی ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔
وزارت صحت کے مطابق متاثرہ افریقی ممالک سے محدود سفری روابط کے باعث پاکستان میں خطرہ انتہائی کم ہے،پاکستان یا ہمسایہ ممالک میں بھی کبھی ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، عالمی ادارۂ صحت نے احتیاطی نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کسی قسم کی سفری پابندیوں کی سفارش نہیں کی، وزیر صحت نے وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر ملک میں پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو وباؤں سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،وزارت صحت اور این آئی ایچ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ایبولا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنا دی گئی ہے، انٹرنیشنل ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں، تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،وزارت صحت و ماتحت ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہیں، این آئی ایچ پاکستان ایبولا تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے، قومی دارہ صحت کو تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مٹی کا تیل ایک روپے71پیسےفی لیٹرمہنگا ، نئی قیمت313 روپے44پیسے فی لیٹرمقرر
وزارت صحت کے مطابق افریقی ممالک کے مسافر روانگی سے قبل متعلقہ سفری و طبی ہدایات ضرور دیکھیں، پاکستان کے صحت حکام، عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔