عمران خان نے پارٹی قیادت سے اپنی حکمت عملی پر عملدرآمدکیلئے  علیمہ خان کا چناؤ کر لیا

May 23, 2025 | 18:50:PM
عمران خان نے پارٹی قیادت سے اپنی حکمت عملی پر عملدرآمدکیلئے  علیمہ خان کا چناؤ کر لیا
کیپشن: عمران خان، علیمہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)حکومت کیخلاف پرزور احتجاجی تحاریک چلانے کیلئے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت سے اپنی حکمت عملی پر عملدرآمدکیلئے  علیمہ خان کا چناؤ کر لیا۔

 ذرائع پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے سنگجانی، لیاقت باغ اور ڈی چوک کے احتجاج میں پارٹی قیادت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا،بانی چیئرمین کا کہناتھا کہ اگر پارٹی قیادت اہل ہوتی تو یہ احتجاج کامیابی سے ہمکنار ہوتے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی کی ہدایات ہیں کہ نئی احتجاجی تحریک کیلئے علیمہ خان پس پردہ رہ کر بانی چیئرمین کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی،علیمہ خان نے اسی تناظر میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج کو بھی مانیٹر کیا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علیمہ خان نے مستقبل میں پشاور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج  سمیت  ملک میں دیگر مظاہروں کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آئندہ کا لائحہ عمل بھی دے دیا،علیمہ خان پارٹی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی احتجاجی کارکردگی کی رپورٹ بھی بانی چیئرمین کو دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی کون؟