میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار

May 23, 2025 | 09:40:AM
میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 خطرناک دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر خارجہ نے  بڑا اعتراف کر لیا۔۔۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی جبکہ دہشت گردوں سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے رحمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد پولیس چوکیوں پربڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔