کینڈا سے سمندر میں پھینکا گیا بوتل بند پیغام سکاٹ لینڈ کے ساحل سےمل گیا

Mar 23, 2026 | 14:11:PM
کینڈا سے سمندر میں پھینکا گیا بوتل بند پیغام سکاٹ لینڈ کے ساحل سےمل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکاٹ لینڈ میں ایک ساحل پر ایک فرد کو سیر کے دوران بوتل میں بند پیغام ملا ہے جو کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ سے پانی پھینکا گیا تھا۔

مائیک اسکاٹ کا کہنا تھا کہ تقریباً دو ہفتے قبل وہ اپنے کتوں کے ساتھ ایبرڈین میں ایک ساحل سینٹ سائرس پر سیر کر رہے تھے جب ان کے ایک کتے نے اتھلے پانی میں ایک بوتل دیکھی۔

مائیک نے دیکھا کہ بوتل میں ایک خط تھا جس کو پانی سے بچانے کے لیے پلاسٹک کی تھیلی میں سِیل کیا گیا تھا۔

 یہ خط فرانسیسی زبان میں اگست 2024 میں لکھا گیا تھا۔ خط میں لکھا تھا کہ اس بوتل کو پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ سے کیوبک میں آئلس ڈی لا میڈیلن کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

خط لکھنے والی اینی چائیسن کا کہنا تھا کہ جس کو بھی یہ خط ملے وہ فیس بک کے ذریعے ان سے رابطے کریں۔

مزید پؔڑھیں:ایف آئی اے نے کینیڈین پاسپورٹ چھپا کر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی