پوپ فرانسس کا ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی غزہ جنگ پر اہم مطالبہ

Mar 23, 2025 | 22:20:PM
پوپ فرانسس کا ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی غزہ جنگ پر اہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد غزہ پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 88 برس کے پوپ فرانسس 14 فروری سے روم کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز قبل ان کی طبعیت میں بہتری آنے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔پاپ فرانس پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل رہے اور اب روبہ صحت ہیں۔

ڈسچارج ہونے سے قبل اتوار کو پوپ فرانسس نے جیمیلی ہسپتال کی بالکونی سے اپنے خیر خواہوں کا استقبال کیا۔

فرانسس نے دھیمی آواز میں مختصر بات کی۔ ویٹیکن نے پوپ کی اینجلس کی دعا جاری کی جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کو "فوری” بند کرنے، اور اسیروں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی بحالی اور "یقینی جنگ بندی” کا مطالبہ کیا گیا۔

فرانسس نے لکھا، "میں غزہ کی پٹی پر شدید اسرائیلی بمباری کے دوبارہ شروع ہونے سے غمزدہ ہوں، جس میں بہت سی اموات اور زخمی ہوئے ہیں۔

فرانسس نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ ہتھیاروں کو فوری طور پر خاموش کر دیا جائے اور بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ہمت پیدا کی جائے تاکہ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکے اور ایک یقینی جنگ بندی ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال ایک بار پھر بہت سنگین ہے اور اس کے لیے متحارب فریقوں اور عالمی برادری کے فوری عزم کی ضرورت ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:مذہبی سکالر مولانا آزاد جمیل نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ بڑھنے کا وظیفہ بتادیا
 
 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: