پاکستانی پرچم کو ہر قیمت پرسر بلند رکھیں گے، یوم پاکستان پرمسلح افواج کا پیغام

Mar 23, 2024 | 09:16:AM
پاکستانی پرچم کو ہر قیمت پرسر بلند رکھیں گے، یوم پاکستان پرمسلح افواج کا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کے سربراہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کوششوں کی یاد دلاتا ہے جو ایک الگ وطن کیلئے کی گئی تھیں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی بھی یاد دلاتا ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے قیام کیلئے لازوال جدوجہد کی، آج مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو فاشٹ حکمرانوں کے ظلم کا سامنا ہے، یہ ظلم و بربریت ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کا احساس دلاتا ہے، آج ہم اس آزاد فضاؤں میں خوش اور اپنی آزادی کا احترام کر رہے ہیں، الحمد اللہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آج مسلح افواج وطن کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں، پاکستان کی سالمیت اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور پاکستانی پرچم کو ہر قیمت پر سر بلند رکھیں گے، انشا اللہ۔