میں اس بلاگ بسٹر فلم میں کام کی بجائے خودکشی کو تر جیح دیتی،ایشوریارائے کاانکشاف

Mar 23, 2021 | 20:02:PM
میں اس بلاگ بسٹر فلم میں کام کی بجائے خودکشی کو تر جیح دیتی،ایشوریارائے کاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین ایشوریا رائے کی جانب سے بلاگ بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہونے والی ”کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ہدایت کاری کرن جوہر نے دی تھی اور اس میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کے مدمقال مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ کاجول والے کردار کی آفر پہلے کرشمہ کپور، ٹوئنکل کھنہ اور ایشوریا رائے کو دی گئی تھی۔سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بھی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا ملہوترا کے کردار کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت میرا مقابلہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکارائوں کے ساتھ ہوتا تھا ایسے میں یہ کردار ادا کرنا میرے لیے خطرے سے خالی نہیں تھا، اس کردار کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا اور میرے لیے یہ خودکشی کے مترادف ہوتا۔