یوم پاکستان کے موقع پر رینجرز موبائل پر کریکرحملہ ،3زخمی

Mar 23, 2021 | 12:57:PM
یوم پاکستان کے موقع پر رینجرز موبائل پر کریکرحملہ ،3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز موبائل پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں نامعلوم افراد نے رینجرز موبائل پر کریکر حملہ کیا ہے، حملہ خیر پور کے علاقے بڑ چوک میں کیا گیا،بزدلانہ حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ کریکر حملے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے۔