بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزد گی، 7 افراد ہلاک

Mar 23, 2021 | 13:03:PM
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزد گی، 7 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزد گی کے باعث7 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپ میں مرنے والوں میں بوڑھے  افراد شامل تھے، جو فوری طور پر کیمپوں سے باہر نہ آ سکے۔آتشزد گی سے ہزاروں گھر، ہیلتھ سینٹرز اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے مراکز جل کر تباہ ہو ئے۔آگ بجھانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنان نے حصہ لیا، پناہ گزین کیمپ سے قریبا 50 ہزار رہائشیوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ۔

واضح رہے کہ 10 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان جنوبی بنگلہ دیش کے کیمپوں میں آباد ہیں، جن میں سے بیشتر 2017 میں میانمار ملٹری کریک ڈاون کے بعد بنگلہ دیش ہجرت کر کے آئے تھے۔