ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے

Jun 23, 2026 | 23:36:PM
ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نور خان ایئربیس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو الوداع کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے بھرپور مہمان نوازی اور خصوصی توجہ پر شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات