اسلام آباد کے اتوار بازار میں اچانک آتشزدگی، 70 سے زائد دکانیں متاثر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایچ-نائن اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے 70 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے بازار کے چار مختلف سیکشنز کو متاثر کیا، جن میں جوتوں اور کپڑوں کے سیکشن بھی شامل ہیں۔ آگ کے باعث متعدد دکانیں مکمل یا جزوی طور پر جل گئیں۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی سے ریسکیو کی اضافی گاڑیاں طلب کی گئیں، جبکہ امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد موقع پر موجود ہیں اور اتوار بازار میں جاری ریسکیو اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات