رشوت لینے پر پولیس سب انسپکٹر کیخلاف بھیک مانگنے کا مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) لاہور پولیس نے ایک سب انسپکٹر کے خلاف نوجوان سے مبینہ طور پر رقم طلب کرنے پر گداگری ایکٹ اور پولیس رولز کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ سب انسپکٹر نے ایک طالب علم کو ہاسٹل سے بلا کر اس سے رقم طلب کی تھی، جس پر شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے, پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی، جبکہ محکمانہ کارروائی بھی زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات