شرجیل میمن کی امامت میں اراکین اسمبلی کی نمازاداکرنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)سندھ اسمبلی کی مسجد میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی امامت میں اراکین اسمبلی نے نماز ادا کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سندھ اسمبلی کی مسجد میں منگل کے روز ایک روحانی منظر دیکھنے کو ملا جب صوبے کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اراکین سندھ اسمبلی کو نماز کی امامت کرائی۔
نماز میں سندھ کابینہ کے کئی اہم وزرا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ ان میں وزیر محنت سعید غنی، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، وزیر آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی شامل تھے۔
اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں اراکین اسمبلی کو صفوں میں کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو "سیاسی ہم آہنگی اور اتحاد کی علامت" قرار دیتے ہوئے مثبت عمل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں 3 روزہ تعطیل کا اعلان، تدفینی تقاریب کے سلسلے میں انتظامات