پاکستان اور ایران یکجان و دو قالب،مشترکہ مستقبل کے شراکت دار ہیں: ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران یکجان و دو قالب ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایران کا ہمسایہ ملک نہیں بلکہ ایک بھائی اور قریبی دوست کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ماضی قریب میں پیش آنے والے واقعات دونوں ممالک کے قریبی اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں, پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں، خوشحال مشترکہ مستقبل کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں: ایرانی صدر
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے مشترکہ خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پر شکریہ ادا کیا, ایرانی صدر کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف ہمسائیگی نہیں بلکہ گہرے برادرانہ رشتوں پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں پیش آنے والے حالات نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کو مزید واضح کیا ہے، اور خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔
مسعود پزشکیان نے امن عمل میں مختلف ممالک، بالخصوص مصر کی قیادت اور دیگر دوست ممالک کے کردار پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین اور مؤثر کردار ادا کیا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دوسروں کے پاس بیلسٹک میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات