لاہور میں سب سے زیادہ ای چالان والی 100 گاڑیاں بلیک لسٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ٹریفک پولیس نے سب سے زیادہ ای چالان والی 100گاڑیوں کی فہرست تیار کر کے انہیں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیمرے میں آتے ہی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی،ایک گاڑی نے 398 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی،متعدد گاڑیوں کی 200 سے 300 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر ہیں،سرخ اشارہ توڑنا اور لین لائن کی خلاف ورزیاں سرفہرست ہیں،ای چالان نادہندگان پر لاکھوں روپے جرمانے واجب الادا ہیں،بعض گاڑیوں کے بقایاجات 5 لاکھ روپے تک پہنچ گئے،ٹریفک پولیس نے نادہندہ گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا،جرمانے ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ٹریفک پولیس کی وارننگ، اب جرمانے نہیں تو گاڑیاں بند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر