پاکستان میں 30 جون کی رات ’’ اسٹرابیری مون‘‘

Jun 23, 2026 | 13:47:PM
پاکستان میں 30 جون کی رات ’’ اسٹرابیری مون‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کا اسٹرابیری مون 29 جون کو دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ نظارہ 30 جون کی رات دکھائی دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کا سب سے چھوٹا چاند ہوگا جسے’’مائیکرو مون‘‘ بھی کہا جاتا ہے، چاند کا پیک ٹائم پاکستان میں 30 جون کی صبح 4 بج کر 57 منٹ پر ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق غروب آفتاب کے بعد مشرقی سمت میں چاند بڑا اور سنہری رنگ کا دکھائی دے گا، موسم صاف رہا تو شہری اسے اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹرابیری مون 28 سے 30 جون تک تین راتوں میں مکمل طور پر دکھائی دے گا۔

 جون کی فصل کے باعث اسے یہ نام دیا گیا جبکہ زمین سے دوری کے باعث چاند معمول سے چھوٹا نظر آئے گا۔

 شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسے شہر کی روشنیوں سے دور کھلی جگہ سے دیکھیں۔

مزید پڑھیں:مسلسل 2روز بارشیں!محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنا دی