بھنڈی گوشت: ایسی مزیدار ترکیب کہ ڈائٹ کرنیوالے بھی کھانے کے بعد انگلیاں چاٹتے نظر آئیں 

Jun 23, 2026 | 12:27:PM
بھنڈی گوشت: ایسی مزیدار ترکیب کہ ڈائٹ کرنیوالے بھی کھانے کے بعد انگلیاں چاٹتے نظر آئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج کل بازار میں ہر چیز مل جاتی ہے، مگر  قدرتی ذائقہ اکثر اپنے موسم کے ساتھ ہی جڑا ہوتا ہے،موسمی پھل اور سبزیاں منتخب کرنا ہی بہترین ذائقے کی ضمانت ہے،بھنڈی گوشت روایتی اور مزیدار پکوان ہے ، آج ہم آپ کو پھول دینے والے پودوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والی بھنڈی کو گوشت کے ساتھ پکانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں اس منفرد ترکیب سے بنا بھنڈی گوشت  کا لذیذ ذائقہ سب گھر والوں کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کر دے گا۔

درکار اجزاء
گوشت (چکن): آدھا کلو،بھنڈی: آدھا کلو (کٹی ہوئی)،پیاز: 3 عدد (باریک کٹی ہوئی)،ٹماٹر: 3 عدد (درمیانے کٹے ہوئے)،ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ،نمک: حسب ذائقہ،لال مرچ پاؤڈر: 1.5 چائے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)،ہلدی: آدھا چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ،گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ،کوکنگ آئل: حسب ضرورت،لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ۔

پکانے کا طریقہ
گوشت تیار کریں:  کڑاہی میں آئل گرم کرکے پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں، اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور گوشت شامل کر کے اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ رنگ بدل جائے۔

مصالحہ اور پانی : گوشت میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا پاؤڈر ڈالیں، ایک کپ پانی سے گوشت گلنے تک پکائیں، جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو کر تیل اوپر آ جائے، تو اسے اچھی طرح بھون لیں۔

بھنڈی فرائی کریں:  ایک الگ پین میں تھوڑا سا آئل لیں اور بھنڈیوں کو ہلکا فرائی کر لیں تاکہ ان کی لیس ختم ہو جائے، اس دوران لیموں کا رس شامل کرنے سے بھنڈی کا رنگ ہرا رہتا ہے۔

دم لگائیں:  فرائی کی ہوئی بھنڈی کو تیار گوشت کے مصالحے میں شامل کریں، اوپر سے گرم مصالحہ چھڑکیں۔

دم:  آنچ بالکل دھیمی کر کے 5 سے 7 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں تاکہ بھنڈی میں گوشت کا مصالحہ جذب ہو جائے۔

مزیدار اور کھلے کھلے بھنڈی گوشت کو  تندور کی لگی گرم گرم خمیری روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔