او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی، خیرپور کے سہیتو ون کنویں سے گیس کی پیداوار شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے خط میں سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو ون کنوئیں سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع ہونے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق سہتو ون کنوئیں سے یومیہ 60 لاکھ مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہو رہی ہے، جو ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر کو 6 انچ قطر کی 5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے سنجھورو پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جہاں گیس کو پروسیس کرنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک میں شامل کیا جا رہا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت کھیواری ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کا 75 فیصد جبکہ جی ایچ پی ایل کا 25 فیصد شراکتی حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’پٹرول مزید 62روپے سستا‘‘وقت سے پہلے ہی اچھی خبر آ گئی
کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے گیس ذخائر کی پیداوار سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور مقامی گیس کی فراہمی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔