بھولکڑ شہری موٹروے پر بیوی کو بھول کر کراچی نکل گیا

Jun 23, 2025 | 18:59:PM
بھولکڑ شہری موٹروے پر بیوی کو بھول کر کراچی نکل گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درشہور)شہری سفر کے دوران بیوی کو بھول گیا، موٹر وے پر بیوی کو چھوڑ کر کراچی نکل گیا، راستے میں یاد آیا کہ ساتھ بیوی بھی تھی،موٹروےپولیس ایم 3 انسانیت کی مثال قائم کردی۔

گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی گمشدہ خاتون کو خاوند سے ملوا دیا، دوران سفر جڑانوالہ سروس ایریا نماز کے لیے فیملی رکی تھی، سروس ایریا میں شہری نے بیوی کو بھول کر دوبارہ سفر شروع کر دیا۔
20 کلومیڑ کے بعد اچانک یاد آیا کہ بیوی وہیں رہ گئی ہیں، موٹروےپولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی ، موٹروےپولیس افسران نے فوری سروس ایریا سے پریشان حال خاتون کو ڈھونڈ لیا۔
موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق خاتون بہت پریشان حال تھیں جن کو تسلی دی گئی، ضروری کاروائی کے بعد بیوی کو خاوند کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیملی نے موٹروےپولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی، ذونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی ۔

یہ بھی پڑھیں :عسکری اقدامات نے ایران امریکا مذاکراتی عمل سبوتاژ کیا