ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد، مدد کی کوشش کریں گے: روسی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
روسی صدر نے کہا کہ حالیہ واقعات پر ہمارا مؤقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ نے حجاب کرنا شروع کردیا،تصاویروائرل
روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
پیوٹن نے عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ میری نیک تمنائیں ایرانی صدر اور رہبرِ اعلیٰ تک پہنچائیں۔