کردار سے نکلنے میں کافی وقت لگتاہے اس لیے کم ڈرامے کرتی ہوں:جیاعلی

لوگوں کو آسانی سے معاف نہیں کر پاتی،اسی لیے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگ گئے

Jun 23, 2025 | 13:34:PM
کردار سے نکلنے میں کافی وقت لگتاہے اس لیے کم ڈرامے کرتی ہوں:جیاعلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے لوگوں کو آسانی سے معاف نہیں کر پاتی تھیں،اسی لیے انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگ گئے۔

جیا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے بتایا کہ وہ پاکستانی ڈرامے یا فلمیں نہیں دیکھتیں اور اس میں اُن کے اپنے ڈرامے بھی شامل ہیں،اس کی کوئی خاص وجہ نہیں، بس انہیں لگتا ہے کہ زیادہ تر ڈراموں میں ایک جیسی کہانیاں ہوتی ہیں، جیسے کہ ساس بہو کے جھگڑے، جنہیں وہ دیکھنا پسند نہیں کرتیں،البتہ انڈسٹری کا حصہ ہونے کی وجہ سے یہ ان کی مجبوری ہے کہ وہ بعض اوقات ایسے ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔

 جیاعلی نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ ڈراموں میں بہت کم کام کرتی ہیں، کیونکہ انہیں ان کرداروں سے باہر نکلنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

جیا علی نےکہا وہ کھانا پکانے کے لیے مٹی کے برتن اور لکڑی کے چمچ استعمال کرتی ہیں،انہوں نے اپنی زندگی سے کیمیکلز کا استعمال کم کر دیا ہے،ان کے برتن بھی سوڈا اور لیموں سے دھوئے جاتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ مصنوعی مواد ان کے کھانے میں شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:دلجیت اور ہانیہ عامرکی فلم"سردار جی 3" بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں کئی دہائیاں لگیں،ان کے والدین کے درمیان کشیدہ تعلقات تھے اور بعد میں ان کی طلاق ہوگئی۔

جیا علی نے کہاانہوں نے اپنے والدین کے رشتے میں تشدد بھی دیکھا اور اگرچہ ان کی والدہ انہیں ہمیشہ والد سے ملنے کی ترغیب دیتی رہیں، لیکن انہیں اس رشتے کو بہتر بنانے اور نارمل محسوس کرنے میں کئی سال لگ گئے۔