دلجیت اور ہانیہ عامرکی فلم"سردار جی 3" بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی

Jun 23, 2025 | 10:46:AM
دلجیت اور ہانیہ عامرکی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کےساتھ دلجیت دوسانجھ کی فلم"سردار جی 3 "بھارت میں ریلیزنہ کرنے کااعلان کردیاگیا۔

یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی اداکاروں کے خلاف عائد پابندیوں کے باعث کیا گیا ہے،یہ فلم 27 جون کو بیرون ملک ریلیز ہوگی، لیکن بھارت میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر"سردار جی 3 "کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیااور لکھا:”سردار جی 3 27 جون کو صرف بیرون ملک ریلیز ہو گی۔“

اس فلم کی کہانی بھوتوں کو بھگانے کے مزاحیہ واقعات پر مبنی ہے، جس میں ہانیہ عامر ایک بھوتوں کو پکڑنے والی شکاری کا کردار ادا کر رہی ہیں،فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہانیہ عامر اوردلجیت دوسانجھ ایک برطانوی حویلی سے روح نکالنے کا کام انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمان میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینیما ایمپلائیزنے اس فلم کی سرٹیفیکیشن پر اعتراض اٹھایا ہے کیونکہ اس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں ناصر چنیوٹی،دانیال خاور اور سلیم البيلا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں اس لیے اس فلم کوبھارت میں ریلیزنہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اس سے قبل ایف ڈبلیو آئی سی ای نے پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم "عبیر گلال" پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔