ٹی ٹونٹی: حسن علی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔
سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلرز میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔
پاکستانی بولرز جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں درج ذیل ہیں۔
وہاب ریاض – 413، سہیل تنویر – 389، محمد عامر – 384، عماد وسیم – 365، شاہد آفریدی – 347، شاداب خان – 345، حارث رؤف – 321، شاہین آفریدی – 310، حسن علی – 301
ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں حسن علی نے اب تک 6 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کا اوسط 17.33 اور اکانومی ریٹ 9.38 رہا ہے۔
واضح رہے کہ برمنگھم بیئرز اتوار کو لیسٹرشائر کے خلاف میدان میں اتریں گے۔