وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گئے

Jun 23, 2023 | 19:32:PM
وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گئے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرکے برطانیہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا لوٹن ائیر پورٹ پر ہائی کمشنر معظم خان نے استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف لندن میں پارٹی قائدمیاں نواز شریف سے ملاقات کرینگے،شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ نون کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے مشاورت تیزکردی گئی، ذرائع کا کہناہے کہ شہباز شریف سے وطن واپسی بارے حتمی مشاورت ہو گی،پاکستان سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو نواز شریف کی وطن واپسی بارے اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ استقبال کو حتمی شکل دی جا سکے،ذرائع ن لیگ کاکہناہے کہ نواز شریف اگست میں اسمبلیوں کی تحلیل سے قبل پاکستان ہر صورت آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف چھوڑنا بھی کام نہ آیا، سابق رہنما کو پھر گرفتار کر لیاگیا