یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد کے 6 لاپتہ نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کی شناخت ہو گئی

Jun 23, 2023 | 00:24:AM
یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد کے 6 لاپتہ نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کی شناخت ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیرعالم) وزیرآباد کے علاقہ پنڈوری کلاں کے 6 لاپتہ نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کی شناخت ہو گئی، جس کی  خاندانی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔

خاندانی زرائع کے مطابق وزیرآباد پنڈوری گاؤں کے رہائشی نے ہی اٹلی سے یونان جا کے شناخت کی۔ گاؤں میں 6 نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی کہرام مچ گیا اور 6 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تارکین وطن کی کشتی کو یونانی جہازوں نے کیسے جھٹکے دے کر ڈبویا؟

وزیرآباد کے علاقہ پنڈوری کلاں میں 6نوجوانوں کی صبح آٹھ بجے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔