ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے مداح کو صحیفہ جبار کا کرارا جواب

Jun 23, 2021 | 19:28:PM
ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے مداح کو صحیفہ جبار کا کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے حمل سے متعلق سوال پوچھنے والے مداح کو کرارا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطا بق صحیفہ جبار 6 دسمبر 2017 کو  خواجہ خضر حسین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئیں ۔صحیفہ جبار نے شادی کے تقریباً تین سال بعد ستمبر 2020 میں ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

صحیفہ جبار عام طور پر  سوشل میڈیا پر بھی گھریلو معاملات یا مسائل پر انتہائی کم بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اس وقت ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔جب ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ امید سے ہیں؟ تو اداکارہ نے پہلے ان کے ساتھ مذاق کیا کہ ایسا سوال کرنے والے کو ڈبل پلیٹ برین مصالحہ، تین بیکن اینڈ چیز سینڈوچ اور پستہ مستہ کے اوور لوڈ کی ضرورت ہے۔تاہم ساتھ ہی اداکارہ نے مذکورہ مداح کو ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’ہاں وہ حاملہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا