لاہور دھماکہ۔۔ بیٹی نہیں مل رہی۔۔ماں کا رو روکر برا حال

Jun 23, 2021 | 14:34:PM
  لاہور دھماکہ۔۔ بیٹی نہیں مل رہی۔۔ماں کا رو روکر برا حال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں واقع ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث  قریبی گھروں کے شیشے  ٹوٹ گئے اور وہاں  قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے بی او آر سوسائٹی کے قریب میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے خوف کے مارے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔دھماکےسے تین افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے  لاہور کےجناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکےسے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ انہی افراد میں ایک آسیہ بی بی بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ   میری 18 سالہ بیٹی ثانیہ گھر میں کام کرتی ہے، دھماکے کے بعد اس کی کوئی خیر خبر نہیں ۔بیٹی کی تلاش میں آسیہ کا رو رو کر برا حال ہوگیا ۔ 

غم سے نڈھال آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس بیٹی کے بارے میں نہ کچھ بتا رہی ہے نہ گھر کے قریب جانے دے رہی ہے۔ پولیس بیٹی کی تلاش میں کوئی مدد اور معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے،امدادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے دھماکےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پرامدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔  
 یہ بھی پڑھیں: لاہور: دھماکہ کیسے ہوا؟خاتون نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا