بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل. پولیس نےملزم پکڑلیا

Jun 23, 2021 | 10:20:AM
بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل. پولیس نےملزم پکڑلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں بزرگ خاتون پر مرد اور خواتین کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ملزم خاتون پر تشدد کے سلسلے میں مختلف بیان دے رہا ہے، متاثرہ بزرگ خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی  جن کی تلاش جاری ہے۔

قانونی کارروائی کے لیے متاثرہ خاتون یا ان کے اہل خانہ نے رابطہ نہیں کیا تو پولیس کی مدعیت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلئے پولیس کو چوکس رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: زیادتی کیس۔مفتی عزیز الرحمان اور متاثرہ طالب علم کا میڈیکل۔اہم بات سامنے آگئی