امریکی صدر کی ایران پرتباہ کن حملوں کی دھمکی

Jul 23, 2026 | 23:47:PM
امریکی صدر کی ایران پرتباہ کن حملوں کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدرٹرمپ نے ایگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،ایران پرنیا حملہ پہلےسےزیادہ بڑا ہوسکتا ہے،اسرائیل دومنٹ میں حملوں میں ہمارےساتھ شامل ہوسکتا ہے لیکن ہمیں کسی کی ضرورت نہیں،اسرائیل ہمارےساتھ حملوں میں شامل ہوا تو یقینا اس کےنتائج بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد مسترد