صرافہ مارکیٹ میں بھونچال!سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی 

Jul 23, 2026 | 12:46:PM
صرافہ مارکیٹ میں بھونچال!سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی امریکی فیڈرل ریزرو کو رواں سال مزید شرحِ سود بڑھانے پر مجبور کر سکتی ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد کمی کے بعد 4,091.24 ڈالر فی اونس رہی جبکہ بدھ کے روز یہ 4,165.87 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی، اسی طرح اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچر بھی 1.4 فیصد گر کر 4,093.80 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مارکیٹ تجزیہ کار نیکوس تزابوراس کے مطابق سرمایہ کار فی الحال 4,000 ڈالر فی اونس کی سطح آسانی سے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، تاہم مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، تیل کی بڑھتی قیمتیں اور شرحِ سود کے طویل عرصے تک بلند رہنے کے امکانات سونے کو مزید دباؤ میں لا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ اجلاس میں شرحِ سود برقرار بھی رکھتا ہے، تب بھی مہنگائی کے خدشات مستقبل میں مزید سخت مالیاتی پالیسی کی توقعات کو تقویت دے رہے ہیں۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق ستمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے امکانات بڑھ کر تقریباً 78 فیصد ہو گئے ہیں، جو ایک روز قبل 68 فیصد تھے۔

دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکہ نے ایران پر مسلسل بارہویں رات بھی حملے کیے، جس کے بعد خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی۔ ان حالات کے باعث خام تیل کی قیمتیں مسلسل پانچویں روز بھی بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری  کی  مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

ماہرین کے مطابق تیل کی بلند قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں مرکزی بینک شرحِ سود زیادہ عرصے تک بلند رکھ سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ غیر منافع بخش اثاثہ سمجھے جانے والے سونے کی طلب پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

دریں اثنا، توقع کی جا رہی ہے کہ یورپی مرکزی بینک آج اپنی شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا، تاہم ستمبر میں ممکنہ اضافے کا امکان برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے بعد 58.85 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 1,629.63 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 1.5 فیصد گر کر 1,272.03 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔