منوج باجپائی اور رام گوپال ورما کی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ کا  آغاز 26 جولائی سے ہو گا

Jul 23, 2025 | 20:01:PM
منوج باجپائی اور رام گوپال ورما کی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ کا  آغاز 26 جولائی سے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار منوج باجپائی اور ہدایتکار رام گوپال ورما کی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ کی 26 جولائی سے شروع ہوگی۔رام گوپال ورمانے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ہارر ایکشن کامیڈی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کیلئے منوج باجپائی کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔

بھارت کے مشہور اردو اخبار  کی رپورٹ کے مطابق  فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘1998 کی فلم ’’ستیہ‘‘ کے بعد یہ رام گوپال ورمااورمنوج باجپائی کی دوسری فلم ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مڈڈے نے یہ معلوم کیا ہے کہ رام گوپال ورما 26جولائی 2025ے حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز  کریں گے جہاں ایک ماہ تک فلم کی شوٹنگ جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ منوج باجپائی اور رام گوپال ورما نے 1998 کی فلم ’’ستیہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں باجپائی نے بھیکو مہاترے کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے فلم ’’کون‘‘ (1999) اور ’’اسکول‘‘(1999) میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔ اس فلم میں منوج باجپائی نے ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھایا ہے جو ایک مشہور گینگسٹر کو قتل کرتاہے اور جو بدلے میں اسے اپنے قبضے میں کر لیتا ہے۔ ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’منوج باجپائی ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز حیدرآباد کے امیرپیٹ بنگلے سے کریں گے۔اس بنگلے کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے۔رامو نے ایک بہترین کہانی لکھی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ منوج باجپائی کا کردار ایک ایماندار پولیس آفیسر سے ایک گینگسٹر کے قبضے میں آنے کے بعد کس طرح تبدیل ہوجاتا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بمل رائے نےکم لیکن انتہائی عمدہ فلمیں بنائیں

’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ میں جینیلیا دیشمکھ منوج باجپائی کے کردار میں اورراجپال یادو بھی نظر آئیںگے۔وہ چار شیڈول تک فلم کی شوٹنگ کریں گے۔‘‘ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’حیدرآباد کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد بقیہ شوٹنگ جنوبی ہندوستان میں کی جائے گی۔ رامو کے مطابق امسال کے آخرتک فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: فلم’’مشن: امپاسبل- دی فائنل ریکننگ‘‘ کی  او ٹی ٹی ریلیز کا اعلان،اب گھر میں لطف اٹھائیں