بانی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام اسیران کی رہائی کیلئے راستہ نکالا جائے:مسرت جمشید چیمہ
عمران خان اس وقت ڈٹ کر کھڑے ہیں ،انشااللہ قوم بھی انہیں مایوس نہیں کرے گی،سینئررہنماتحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جس طرح سینٹ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھا گیا اور سینٹ کی نشستوں کے معاملے پرراستہ نکالا گیااسی طرح عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام اسیران جمہوریت کی رہائی کےلئے بھی راستہ نکالا جائے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ تمام اسیران تقریباً دو سال سے ناحق قید ہیں،جو لوگ عمران خان کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھے اقتدار کے مزے لوٹ رہے جنہیں عمران خان نے راتوں رات گمناہی سے نکال کر قومی سطح کا لیڈر بنا دیا ان سب پر عمران خان کی رہائی کا قرض ہے اور انہیں یہ قرض چکانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خراب کھانے اور بدترین حالات کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی جیل میں متعدد بار طبیعت خراب ہوچکی ہے ،انہیں گزشتہ ہفتے بھی اپنے خاندان کے افراد سے ملنے کا موقع نہیں دیا گیا،عمران خان، ان کی اہلیہ اور تحریک انصاف سے وابستہ قیدیوں کے بنیادی حقوق تک معطل کردئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں: عظمیٰ بخاری
مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ بشریٰ بی بی پر یہ تمام مظالم صرف اس لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ عمران خان کو توڑا جا سکے اور اس جعلی نظام کو عوام پر مسلط رکھا جا سکے،عمران خان اس وقت ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن وہ اپنی پارٹی اور قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انشااللہ یہ قوم انہیں مایوس نہیں کرے گی۔