غیرت کے نام پرقتل، ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سنجیدہ سوالات اٹھادیئے

Jul 23, 2025 | 15:11:PM
غیرت کے نام پرقتل، ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سنجیدہ سوالات اٹھادیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے پر معروف خوبرواداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اس بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے معاشرتی اقدارا و ررویوں پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے۔


ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک جملے پر مشتمل تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل کرنے لگیں تو ایک مرد بھی زندہ نہ بچے۔
اگرچہ انہوں نے اس پر کوئی تفصیلی کیپشن نہیں لکھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسے بلوچستان کے واقعے سے جوڑتے ہوئے ایک مضبوط موقف قرار دیاہے۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے بھی واقعے کی تصویر شیئر کرتے ہوئےاس کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا کہ بزدلی دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں بندوق ہے، بہادری دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں قرآن ہے، پوری کہانی یہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنوشری دتہ اپنے ہی گھر میں ہراسانی کاشکار، ویڈیومیں اہم انکشافات کردیئے
ہانیہ عامراورنعیمہ بٹ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے جذبات کی تائید کی ہے۔